محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ موسم خریف میں نہری پانی کی کمی پر قابو پانے اور کپاس کی اچھی پیداوار حاصل کرنے لیے محکمہ کی سفارشات پر عمل کریں۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ کپاس پیدا کرنے والے ممالک کی فہرست میں پاکستان کا چوتھا نمبر ہے اس لیے کاشتکاروں کو خوشحال بنانے کے لیے کپاس کی اچھی پیداوار حاصل کرنا انتہائی ضروری ہے۔
فصل کی کاشت سے قبل لیزر لینڈ لیولر سے زمین کو ہموار کریں۔ اور کپاس کی منظور شدہ اقسام کاشت کریں۔ کپاس کی فصل میں جڑی بوٹیوں کی تلفی انتہائی اہمیت کی حامل ہے،فصل کو پانی لگانے سے پہلے کھالا جات کی اچھی طرح سے صفائی کریں۔
Source: https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2022-06-09/news-3161978.html