محکمہ زراعت نے بینگن کی فصل کو تنے کی سنڈی، پھل کی سنڈی، چست تیلے، سست تیلے، سفید مکھی اور جوؤں کے حملہ سے بچانے کیلئے فوری حفاظتی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ کاشتکار بینگن کی فصل کی مناسب دیکھ بھال یقینی بنائیں اور اسے ضرررساں کیڑوں کے حملہ سے بچانے کیلئے بھی فوری تدارکی انتظامات کریں تاکہ انہیں مالی نقصان کاسامنا نہ کرناپڑے۔ تنے اور پھل کی سنڈی کے حملہ کی صورت میں فصل پر کلوریپائریفاس سپرے کیاجائے اسی طرح چست تیلے کے تدارک کیلئے سست تیلے سے بچاؤ کیلئے کاربوسلفان، سفید مکھی سے بچاؤ کیلئے ڈائیافینٹوران، جوؤں کے حملہ کی صورت میں فینٹروتھیان سپرے کیاجائے تاکہ پھل کو محفوظ رکھاجاسکے۔
Source: https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2022-05-29/news-3148500.html