زرعی ماہرین نے بھنڈی توری کے کاشتکاروں کو بھنڈی توری کی فصل پر خصوصی توجہ دینے کی شفارشات دیں۔ بھنڈی توری کی اگیتی اقسام میں 40 تا 50 دن میں پھل اترنا شروع ہو جاتا ہے۔ بھنڈی توری کا لیس دار مادہ اور کچھ اقسام پر اگنے والے سخت بال جلد کو نقصان پہنچاتے ہیں اس لیے بھنڈی کی چنائی کا مرحلہ کافی دشوار ہوتا ہے ، تاہم پھل توڑتے وقت پلاسٹک کے دستانے ضرور پہنیں۔مزید انہوں نے یہ بھی کہا کہ فصل پر مختلف قسم کے کیڑوں مکوڑوں کے حملے کا بھی خدشہ ہوتا ہے اس لیے کاشتکاروں کو دوسرے، تیسرے روز فصل کا معائنہ کرتے رہنا چاہیے۔ اگر کسی جگہ پر کیڑے کا حملہ دیکھنے کو ملے تو بروقت کنٹرول کریں تاکہ فصل کو زیادہ نقصان سے پچایا جا سکے