محکمہ زراعت کے ماہرین نے باغبانوں کو ہدایات کی ہے کہ وہ موسم گرما میں پھل دار پودوں کو پانی کی ہرگز کمی نہ آنے دیں، موسم گرما میں بتدریج اضافے کے باعث تیز دھوپ اور لو کے اثر کی وجہ سے چھوٹے و بڑے پھلدار پودوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہاکہ باغبان گرمیوں میں چھوٹے پودوں کو ہفتہ میں دوبار جبکہ بڑے پودوں کو8 سے 10 دن کے وقفہ سے پانی لگائیں نیز گرمیوں میں آبپاشی صبح یا شام کے وقت کریں ،مئی اور جون کے مہینوں میں پھلدار پودوں کے تنوں کو نیلا تھوتھا و چونا کے محلول سے سفید ی کی جائے اور پودوں کے گھیرے میں ہلکی گوڈی کرکے سطح زمین کو چار سے چھ انچ گھاس کی موٹی تہہ سے ملچنگ کی جائے۔اور مزید یہ بھی بتایا کہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں مئ سے جولائی تک سخت گرمی پڑتی ہے جس کی وجہ سے پھل کا جھلسنا اور چھلکے کے پھٹنے کے ساتھ ساتھ پھل کی کو الٹی بری طرح متاثر ہوتی ہے، درجہ حرارت بڑھنے کے باعث ضیائی تالیف کا عمل متاثر ہوتا ہے جو کہ پودوں میں خوراک بنانے کے عمل میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے، جس سے پھل کا کیرا بڑھ جاتا ہے