محکمہ زراعت نے موسم گرما کی شدت میں اضافہ کے باعث بینگن کی فصل کو تنے کی سنڈی، پھل کی سنڈی، چست تیلے، سست تیلے، سفید مکھی اور جوؤں کے حملہ سے بچانے کیلئے فوری حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ کاشتکار بینگن کی فصل کی مناسب دیکھ بھال یقینی بنائیں اور اسے ضرررساں کیڑوں کے حملہ سے بچانے کیلئے بھی فوری تدارکی انتظامات کریں تاکہ انہیں مالی نقصان کاسامنا نہ کرناپڑے۔ تنے اور پھل کی سنڈی کے حملہ کی صورت میں فصل پر طال سٹارکو چار سے پانچ سی سی فی لیٹر پانی میں ڈال کر سپرے کیاجائے۔ اسی طرح چست اور سست تیلے کے تدارک کیلئے ایڈوانٹیج یا ڈیلٹافاس، سفید مکھی سے بچاؤ کیلئے پولو 4سے 5سی سی فی لیٹر ملا کر سپرے کیاجائے تاکہ پھل کو محفوظ رکھاجاسکے۔