فیصل آباد: ڈائریکٹرمحکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل آباد نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے زیر اہتمام فروری کے آخری ہفتہ میں اوکاڑہ اور قصور کے اضلاع میں میلہ مویشیاں منعقد ہوگا جس میں مویشیوں کے مابین مختلف اقسام کے مقابلہ جات ہونگے۔انہوں نے بتایا کہ ان مقابلوں کے انعقاد کا مقصدمویشی پال حضرات کی حوصلہ افزائی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع اوکاڑہ میں لائیو سٹاک پروڈکشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بہادر نگر میں 25 فروری کو لوہی بھیڑ،26 فروری کوبکری(تمام بریڈ/کیٹگریز)اور27 فروری کوساہیوال گائے کے خوبصورتی کے مقابلے ہونگے۔علاوہ ازیں 24 سے 26 فروری تک جانوروں کے مابین دودھ دینےکےمقابلے ہونگے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع قصور میں 28 فروری تا 2 مارچ جانوروں کے مابین دودھ دینے اور خوبصورتی کے مقابلے ہونگے۔انہوں نے فیصل آباد ڈویژن کے مویشی پال حضرات سے اپیل کی کہ وہ شیڈول کے مطابق اپنے مویشیوں کے ہمراہ میلہ میں شرکت کریں۔
Source: https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2022-02-18/news-3051949.html