گندم ، برسیم اور چارا جات کی فصلوں کے لیے بارشیں نہایت مفید ہیں جبکہ چنے کی فصلوں کو ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے نقصان پہنچ سکتا ہے-
آج کل کے دنوں میں بارانی علاقوں میں بارشوں کی بہت ضرورت تھی جو کہ پوری ہو گئی ہے-اور جو لوگ کاشتکاری سے منسلک ہیں وہ خوش نصیب ہیں-
گندم کی فصل کے لیے بارش نہایت مفید ہے اور اس سے گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہو گا-
جو کاشتکار حضرات چنے کی فصل سے منسلک ہیں ان کو چاہیئے کہ محتاط رہیں اور چنے کی فصل کو بارش سے بچانے کے لیے ضروری اقدام کریں-