محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو موسم گرماکی سبزیات کی صحت مند فصل حاصل کرنے کے لئے 6سے 10دن کے وقفہ سے آبپاشی اورجڑی بوٹیوں کی تلفی کی ہدایت کی ہے۔ کاشتکارکریلے اورموسم گرماکی دیگرسبزیات سبزمرچ, گھیاتوری اور گھیاکدووغیرہ سے جڑی بوٹیوں کی فوری تلفی کے لئے اقدامات کریں ۔ اور موسم گرما کی سبزیات کی صحت مند فصل حاصل کرنے کیلئے آخری گوڈی کے وقت پودوں کے ساتھ مٹی ضرور لگائیں۔

ماہرین زراعت نے موسم گرما کی شدت کے باعث اروی کے کاشتکاروں کوبھی فصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ وہ بہتر پیداوارکے حصول کے لئے 6 سے 7دن کے وقفہ کے دوران آبپاشی کویقینی بنائیں اور خود روپودوں کی تلفی پربھی خصوصی توجہ مرکوزکریں۔