سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے اءک اجلاس میں کہا کہ صوبہ پنجاب میں 36 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبہ پرکپاس کاشت ہو چکی ہے، جو کہ مقرر ہدف کا 90 فیصد ہے، جبکہ ابھی کپاس کی کاشت کا سلسلہ جاری ہے، جس سے ہدف آسانی سے حاصل ہو جاۓ گا. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ جنوبی پنجاب میں کپاس کے 121 نمائشی پلاٹس لگاۓ گ ہیں، ان پلاٹس میں ضرر رساں کیڑوں کے کنٹرول کے لیے آئ پی ایم ٹیکنیکس پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے، اور کاشتکاروں کو بھی اس بارے ترغیب دی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ ہیٹ ویو ایک چیلنج ہے جس کے مختلف علاقوں میں کپاس کی فصل پر مختلف اثرات مشاہدہ میں آۓ ہیں، اس لیے ان حالات میں فصل کی صحت پر زیادہ سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔