محکمہ زراعت نے ہدایت کی ہے کہ آم کے پودوں کی اچھی پیداوار کے لیے ضروری ہے کہ ضروری عناصر بر وقت فراہم کیے جائیں-
ضروری عناصر کی کمی رہ جائے تو پودے کی بڑھوتری کا عمل متاثر ہوتا ہے اور پھل بھی کم بنتا ہے جس میں لذت اور تاثیر کم ہوتی ہے-
جو عناصر زیادہ مقدار میں ضروری ہیں ان میں نائٹروجن ، فاسفورس، اور پوٹاش شامل ہیں جبکہ جو عناصر کم مقدار میں چاہیے ان میں بوران، زنک، آئرن،میگنیز اور کاپر شامل ہیں-اس کے ساتھ اگر گوبر کی کھاد شامل کر لی جائے تو پیداوار مزید بہتر کی جا سکتی ہے-
چھوٹے پودوں کے لیے 30-40 کلو گرام فی ایکڑ گلی سڑی کھاد فی پودا جبکہ بڑے پودوں کے لیے 80-120 کلو گرام فی ایکڑ گلی سڑی کھاد ضروری ہے- اسی طرح فاسفورسی کھادوں کے لیے چھوٹے پودوں کو 1 تا ڈیڑھ کلو گرام فی پودا درکار ہے جبکہ بڑے پودوں کے لیے دو کلو گرام کھاد ضروری ہے-